Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روس داعش اور القاعدہ سے بھی بڑا خطرہ ؟

لندن...برطانیہ کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل مارک کارلٹن ا سمتھ نے کہا ہے کہ برطانیہ کے لئے روس القاعدہ اور داعش سے بھی بڑا خطرہ ہے۔ برطانوی اخبار کو انٹرویومیں برطانوی آرمی چیف نے کہا کہ روس اپنے قومی مفادات کے حصول کے لئے اپنی عسکری طاقت کا استعمال کررہا ہے۔ روس نے مغرب کی کمزوریوں سے فائدہ اٹھانے کی بھرپور کوشش کی مگر ہم روس کو اپنے لئے خطرہ بننے سے نہیں روک سکے۔جنرل اسمتھ نے کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ روس ہماری قومی سلامتی کے لئے القاعدہ اور داعش سے بھی بڑا خطرہ بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ روس نے مغرب کے کمزور پہلووں ک پر نظر رکھی اور ان سے فا ئدہ اٹھایا۔ روس نے مغرب کے خلاف انٹرنیٹ، سیٹلائٹ اور زیرآب جنگ جیسے غیر روایتی طریقے بھی اپنائے۔انہوں نے کہاکہ شام اور عراق میں داعش کو شکست دینے کے بعد نیٹوکو چاہیے کہ وہ روس پراپنی توجہ مرکوز کرے تاکہ روس کی طرف سے مغرب کو لاحق خطرات کا بھی تدارک کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ داعش کو اس کے جغرافیائی دائرے میں کچل دیا گیا مگر روس کا خطرہ ہنوز باقی ہے۔ اس سے کسی صورت میں صرف نظر نہیں کیا جا سکتا۔

شیئر: