Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئیڈیاز 2018ء: تیاریاں مکمل‘ عالمی دلچسپی اپنے عروج پر

کراچی: بین الاقوامی دفاعی نمایش آئیڈیاز2018ءکل سے کراچی میں شروع ہو جائے گی۔ ذرائع کے مطابق 27 تا 30 نومبر منعقد ہونے والے اس غیر معمولی بڑے پروگرام کے حوالے سے کراچی میں سیکورٹی پلان اور اس سے متعلق ٹریفک سمیت دیگر معاملات کو حتمی شکل دی جا چکی ہے اور عوام کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سمیت دیگر ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رواں برس روس آئیڈیاز 2018ءمیں اپنے 2 بحری جنگی جہاز بھی شامل کرے گا۔ اس حوالے سے بریگیڈیئر وحید ڈائریکٹر کوآرڈینیشن ڈیپو ایکسپو سینٹر میں کرٹن ریزر کے بعد ڈائریکٹر کوآرڈینشن ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن بریگیڈیئر وحید نے کموڈور طارق محمود، ائر کموڈور طاہر، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہر اور سی ای او بدر ایکسپو زوہیر نصیر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018ءمیں اس بار روس اضافی دفاعی ساز و سامان کے ساتھ شریک ہو رہا ہے، جس میں رشین نیوی کے 2 بحری جنگی جہاز بھی شامل ہیں۔ بریگیڈیئر وحید کے مطابق امریکا کی نمائندگی پچھلے سال کی نسبت بڑھی ہے کم نہیں ہوئی۔ امریکا کی مختلف اسلحہ ساز کمپنیوں کے علاوہ ایک خصوصی وفد بھی دفاعی نمائش آئیڈیاز میں شرکت کرے گا۔ بریگیڈیئر وحید کے مطابق گزشتہ آئیڈیاز 2016ءمیں دفاعی معاہدوں کی تقریباً 20 مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے تھے ، پاکستان کی دفاعی ایکسپورٹ 300 ملین ڈالر سے تجاوز کرگئی، اس میں بڑا حصہ جنگی جہازوں کی فروخت کا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ آئیڈیاز کی نمائش میں 14 ممالک بھرپور شریک ہو رہے ہیں، جن میں پولینڈ، امریکا، اٹلی، کوریا، روس، چین، ترکی، چیک ریپبلک اور جرمنی سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔ آئیڈیاز میں 500 کمپنیوں کے اسٹال لگائے جائیں گے ، جبکہ نمائش میں 50 ممالک کے 260 مندوبین شرکت کریں گے۔
 

شیئر: