امیتابھ نے مشینیں عطیہ کردیں
ہند میں جاری صفائی مہم کیلئے امیتابھ بچن نے مشینری عطیہ کردی ہے۔ ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار امیتابھ بچن نے اپنے ٹویٹر پر بتایا ہے کہ سواچ بھارت صفائی مہم کیلئے ممبئی کی میونسپل کارپوریشن کو59 لاکھ روپے مالیت کی لگ بھگ 50نئی مشینیں خرید کر دی ہیں جو صفائی مہم میں مدد دیں گی۔امیتابھ اداکاری کےساتھ فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔