دبئی میں نیوزی لینڈ کا سب سے کم اسکور
دبئی:نیوزی لینڈ کی ٹیم دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز می90رنز پر ڈھیر ہوئی تو یہ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں اس کا کسی ایک اننگز میں سب سے کم اسکور بھی ثابت ہوا ۔اوپنرز کی جانب سے50یا زیادہ رنز کی شراکت کے بعد یہ کیوی ٹیم کا دوسرا سب سے کم اسکور ہے ۔ اس سے پہلے وہ 1992میں سری لنکا کے خلاف کولمبو میں58رنز کی ابتدائی شراکت کے بعد102رنز پر ڈھیر ہو چکی ہے ۔ دوسری جانب پاکستان کے خلاف اس اننگز کے دوران نیوزی لینڈ کے6کھلاڑی صفر پر آﺅٹ ہوئے اور ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں یہ ایسی کارکردگی کا 5واں موقع ہے ۔ 1980میں پاکستانی ٹیم بھی ویسٹ انڈیز کے خلاف یہ ”کارنامہ“ انجام دے چکی ہے اور اس کے 6کھلاڑی ہوم گراﺅنڈ پر کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں بغیر کھاتہ کھولے واپس لوٹے تھے۔جنوبی افریقہ ، بنگلہ دیش اور ہند کے بعد نیوزی لینڈ بھی اس فہرست کا حصہ بن گیا ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان میں سے4میچ ایشائی وکٹوں پر کھیلے گئے اور صرف ایک مانچسٹر میں ہوا جس میں انگلش بولرز نے 6ہندوستانی بیٹسمینوں کو صفر پر آوٹ کیا تھا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں