سعودی اور اردنی پراسیکیوشن کے مابین انسداد دہشتگردی، منی لانڈرنگ اور دیگر جرائم کی روک تھام کے لیے باہمی تعاون کا معاہدہ کیا گیا۔
سبق نیوز کے مطابق نیوم میں ہونے والے عرب عوامی نمائندوں کی ایسوسی ایشن کے چوتھے سالانہ اجلاس میں سعودی پراسیکیوٹر جنرل شیخ سعود بن عبداللہ المعجب جبکہ اردن کی جانب سے یوسف نجیب ذیابات نے مشترکہ معاہدے پردستخط کیے۔
فریقین نے جرائم کی روک تھام اور معاشرے کے امن و استحکام کو بہتر بنانے کے عزم کی یقین دہانی کراتے ہوئے دونوں ملکوں کے ادارہ پراسیکیوشن کے باہمی تعاون کی اہمیت پر زوردیا۔
معاہدے کے اندراجات کے مطابق دنوں ممالک جرائم کے حوالے سے مشترکہ تربیتی سیمنارز اور لیکچرز کا اہتمام کریں گے۔
علاوہ ازیں دوطرفہ تجربات کو شیئرکیا جائے گا تاکہ سرحد پار جرائم کا انسداد کیا جاسکے۔