شہباز شریف کی آج رہائی‘ مریم اورنگزیب پُرامید
لاہور: سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے خلاف قومی احتساب بیورو ایک پارٹی بن چکا ہے، تاہم اس کے باوجود نیب ابھی تک ایک دھیلے کی کرپشن بھی ثابت نہیں کر سکا۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں احتساب عدالت میں شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو گرفتار پہلے کرلیا گیا جبکہ ایک روپے کی کرپشن ابھی تک ثابت نہیں ہوئی ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آج نیب شہباز شریف کو رہا کر دیا جائیگا۔ مریم اورنگزینب نے مزید کہا کہ علیمہ باجی اصل چور نہیں، اصل چور عمران خان ہے۔ ریاستی اداروں پر حملہ کرنے اور یوٹرن لینے والے سے کوئی کچھ نہیں پوچھتا ہے ۔ 100 دنوں میں جھوٹ اور 100 ناکامیاں موجودہ حکومت کے حصے میں آئی ہیں۔ وزارتیں حکومت کے 100 دن کے جھوٹ کو چھپا رہی ہیں۔ چوری کا مینڈیٹ حاصل کرنے والا عوامی ترجمانی نہیں کرسکتا۔