Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومت چند کلرکوں کے ہاتھ میں ہے‘ سپریم کورٹ

اسلام آباد: عدالت عظمیٰ میں ورکرز ویلفیئر فنڈز ڈیپوٹیشن ملازمین کے خلاف مقدمے کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس عظمت سعید نے کہا ہے کہ لگتا ہے حکومت کو دو چار کلرک ہی چلا رہے ہیں۔ جسٹس عظمت سعید کی زیر سربراہی 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، اس دوران وکیل صفائی ایڈوکیٹ وصی ظفر نے کہا کہ عدالتی فیصلے میں کلریکل غلطی ہے۔ فیصلے میں درخواست گزار کا نام بھی ڈیپوٹیشن ملازمین کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے ۔ جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیے کہ عدالتی فیصلوں کا مذاق نہیں اڑایا جاتا، بعض دفعہ مقدمے کو اس لیے نہیں کھینچتے کہ حکومت کے لیے شرمندگی نہ ہو۔ وفاقی حکومت، حکومت چلاتی ہے یا دو چار بندے ، مجھے لگتا ہے دو چار کلرک ہی حکومت چلا رہے ہیں، اندھوں کو بھی نظر آرہا ہے کیا ہو رہا ہے۔ عدالت نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ہفتے تک جواب داخل کرائیں، جواب آنے کے بعد دیکھیں گے کیا کرنا ہے ، کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک کے لیے ملتوی کردی گئی ۔
 

شیئر: