500 ریال کے جعلی نوٹ بنانے والا گروہ گرفتار
جمعرات 29 نومبر 2018 3:00
ریاض.... ریاض پولیس کے ترجمان شاکر التویجری نے بتایا ہے کہ 500 ریال کے جعلی نوٹ تیار کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیاگیا۔ گروہ 6 افراد پر مشتمل تھا۔ ان میں سے3 کا تعلق کیمرون ، ایک کا مصر ، ایک کا یمن اور ایک کا سعودی عرب سے پایا گیا۔ یہ عمر کے تیسرے اور پانچویں عشرے میں تھے۔ ٹھوس شواہد مل جانے پر ملزمان کو گرفتار کیاگیا۔ ان کے قبضے سے 500 والے 6 ہزار جعلی ریال برآمد ہوئے۔ گروہ کے تمام افراد کو پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا۔