Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہیروئن کی اسمگلنگ اور قتل پر سر قلم

 جدہ.... سعودی وزارت داخلہ نے اعلامیہ جاری کرکے بتایا ہے کہ جدہ میں ہیروئن کی اسمگلنگ کا الزام ثابت ہوجانے پر پاکستانی شہری شاکر اللہ رحمان اللہ کا جمعرات کو سر قلم کرکے نشان عبرت بنا دیاگیا۔ پاکستانی شہری کو پیٹ میں چھپا کر ہیروئن اسمگلنگ کرنے کے الزام میں گرفتار کیاگیا تھا۔ عدالت نے الزام ثابت ہوجانے پر اسے نشان عبرت بنانے کیلئے موت کی سزا سنا دی تھی۔ دوسری جانب سعودی شہری نافع المرحبی نے کینیڈا کے شہری فرانسس کیونگ کو دھار دار آلے سے متعدد وار کرکے زخمی کردیا تھا اور پھر اس کا گلا گھونٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ سعودی شہری نے مقتول کا موبائل اپنے قبضے میں کرکے اسے فروخت کردیا تھا جبکہ گاڑی بھی لے کر فرار ہوگیا تھا۔ پولیس نے مفرور کو تلاش کرکے گرفتار کرلیا اور پھر عدالت میں پیش کردیا تھا۔ جہاں الزام ثابت ہوجانے پر سعودی قاتل کو ”حد الحرابہ“ کی سزا کے طور پر سرقلم کرنے کا حکم دے دیا گیا تھا۔ 
 
 

شیئر: