رام مندر پہلے سے ہے، امر سنگھ
جمعرات 29 نومبر 2018 3:00
جونپور .... رکن پارلیمنٹ امر سنگھ نے کہا ہے کہ اجودھیا میں رام مندر پہلے سے ہے۔یہاں ایک تقریب سے خطاب اور بعدازاں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اجودھیا میں تو رام مندر پہلے سے موجود ہے بس اب اسے خوبصورت شکل دیا جانا باقی ہے۔ انہوںنے کہا کہ میں نے سیوا کاریہ کیلئے اپنے والد کی یاد میں یہ زمین سنگھ کو وقف کردی ہے۔