Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند کے ساتھ مذاکرات پر تمام ادارے متفق ہیں‘ وزیر خارجہ

اسلام آباد:  کرتارپور کوریڈور کی تقریب کے لیے آنے والے  ہند کے صحافیوں کے اعزاز میں عشایئے کے موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کو امن کا کوئی موقع ضائع نہیں کرنا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان 70 برس سے دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھے ہوئے ہے جس میں ہمارے 75 ہزار افراد شہید ہو چکے اور 123 ارب ڈالر کا نقصان برداشت کر چکے ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مل جل کر کوششیں کرنا ہوں گی۔ خطے میں ترقی امن کے ساتھ جڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ہند دونوں خطے کے اہم ممالک ہیں اور دونوں کو موسمیاتی تبدیلیوں سمیت کئی مشترکہ چیلنجز کا سامنا ہے۔  ہند کے ساتھ مذاکرات کے لیے پاکستان کے تمام ادارے اور جماعتیں متفق ہیں۔

شیئر: