مخصوص الفاظ پر مشتمل فیس بک کمنٹس بلاک کرنے کا فیچر متعارف
جمعرات 29 نومبر 2018 3:00
فیس بک کی جانب سے ایک نئے فیچر کوآزمائشی بنیادوں پر پیش کیا گیا ہے جس کی مدد سے صارفین پر تشدد ، نفرت انگیز اور منافرت پھیلانے والے الفاظ یا جملوں پر مشتمل کمنٹس کو بلاک کر سکیں گے۔ڈویلپر پوسٹ کے مطابق صارفین جلد ہی ایسے الفاظ ، جملوں یا ایموجیز کو منتخب کرسکیں گے جنہیں وہ اپنی ٹائم لائن کے کمنٹس میں دیکھنا نہیں چاہتے ۔ اگر کوئی شخص بلاک کیا گیا لفظ یا جملہ پوسٹ کرے گا تو فیس بک کی جانب سے اسے نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا البتہ پوسٹ کرنے والے شخص کے دوست اس کمنٹ کو دیکھ سکیں گے۔ یہ فیچر انسٹاگرام کے کمنٹ فلٹرنگ فیچر سے ملتا جلتا ہے۔ایسا ہی ایک فیچر ٹویٹر میں میوٹیڈ ورڈز کے نام سے بھی موجود ہے جس کی مدد سے صارفین کسی خاص لفظ کو اپنی ٹائم لائن سے بلاک کر سکتے ہیں۔ فیس بک اپنے اس فیچر کے لیے صارفین کو بلاک کرنے کے لیے الفاظ اور جملے منتخب کرنے کی آزادی دی گی۔ اس کے ساتھ ساتھ فیس بک کی اپنی جانب سے بھی ایسے جملے اور الفاظ تجویز کیے جائیں گے جنہیں صارفین بلاک کرنا چاہتے ہوں۔ فیچر کو اس وقت آزمائشی بنیادوں پر پیش کیا گیا ہے اور اسے کامیابی کے بعد تمام صارفین کے لیے پیش کردیا جائے گا۔