جمعہ30نومبر 2018ء کو سعود ی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ’’المدینہ‘‘ کی شہ سرخیاں
٭ جی 20کا آغاز ،سعودی ولیعہد کی موجودگی میں 3گرما گرم مسائل ایجنڈے پر
٭ مجلس شوریٰ نے فوجداری قانون کے ذریعے سرکاری خزانہ ہڑپنے والوں سے نمٹنے کا پروگرام تیار کر لیا
٭ حضر موت میں ’’آہنی پنجہ‘‘ مشن شروع کر دیا گیا
٭ سعودی عرب امریکہ سے 15ارب ڈالر میں میزائل سسٹم خریدے گا
٭ ایک ماہ کے دوران نجی اداروں کے سعودی ملازمین کی ہیلتھ انشورنس پر عمل درآمد لازمی
٭ صومالیہ کے آئین کے اجراء پر عرب لیگ نے جشن منایا
٭ ایران مذہبی اقلیتوں کی بیخ کنی اور اہل السنہ کوناروا شکل میں قتل کر رہا ہے،امریکی ایلچی برائے ایران
٭ حزب اللہ کیلئے منی لانڈرنگ میں ملوث لبنانی سرمایہ کار کو فرانس میں 7برس قید کی سزا
٭ نینو ٹیکنالوجی سے احرام کی چادریں تیار کرنیوالے سعودی شہری کیلئے میئر مکہ کا اعزاز
٭ طالبہ کے رنگ کا مذاق اڑانے پر مصری ٹیچرکو قاہرہ کے حکام نے جیل بھیجدیا