Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقوام متحدہ کشمیر میں مظالم بند کروائے ، احسن خان

اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کشمیر میں ہندوستانی مظالم بند کروانے کیلئے فوراً اپنا کردار ادا کرے ۔پاکستان نے کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھ کر ہندکو ایک بار پھر امن اور دوستی کا پیغام دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پچھلی کئی دہائیوں سے وادی کشمیر میں صرف مسلمانوں کو ہی قتل کیا جا رہا ہے اور اب تک لاکھوں کشمیری اپنی جانوں کا نذرانہ دے چکے ہیں مگر بڑی عالمی طاقتوں اور انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں نے مکمل چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین ، برما اور دیگر ممالک میں بھی مسلمانوں کا ہی قتل عام کیا جا رہا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ ایسے گھناﺅنے اقدامات کرنے والوں پر ہاتھ ڈالا جائے۔ اقوام متحدہ کو ثابت کرنا ہو گا کہ وہ ایک آزاد اور خود مختار ادارہ ہے اور جہاں بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں وہاں وہ اپنا مثبت کردار ادا کرے گا ۔ احسن خان نے کہا کہ ہندوستان میں بھی مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتیں خود کو غیر محفوظ سمجھتی ہیں اور یہ ہند کی ہٹ دھرمی کی انتہا ہے کہ وہ صرف اپنی سیاست چمکانے کی خاطر ایسا گھناﺅنا کھیل بھی کھیل جاتے ہیں جس سے انسانیت کا سر شرم سے جھک جاتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو اپنی قرار دادوں کے تحت کشمیر میں رائے شماری کرانی چاہئے ۔اداکار نے کہا کہ پاکستان نے کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھ کرخطے میں ایک بار پھر امن اور دوستی کا پیغام دیا ہے اور اب گیند ہندوستان کے کورٹ میں ہے ۔
 

شیئر: