نورا فتیحی کے گانے ”دلبر “ کے عر بی ورژن کی دھو م
بالی وڈ اداکارہ اور آئٹم گرل نورا فتیحی کے عر بی ورژن”دلبر‘ ‘ گانے نے دھو م مچا دی ۔ ہندوستانی ذرائع ابلاغ کے مطا بق نورا فتیحی کے عر بی ورژن گانے ’دلبر ‘کا ٹیزر ریلیز کیا گیا جس میں اداکارہ کے رقص نے دھو م مچادی ۔دلبر کا ٹیزر ٹی سیریز نے جاری کیا جبکہ اسے نورا فتیحی نے پروڈیوس کیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ستیہ میو جیاتے کا گانا ”دلبر“بھی کافی مشہور ہوا تھا جسے یو ٹیوب پر 55 کروڑ سے بھی زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔ نورا کے اس گانے کا ٹیزر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔علاوہ ازیں نورا آج کل سلمان خان کی آئندہ فلم’ ’بھارت“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔