Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرینیتی کو سب سے بڑی حریف سمجھتی ہوں،عالیہ

بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہاہے کہ ہمیں کسی کے بارے میں بھی اپنی رائے فوری قائم نہیں کرلینی چاہئے بلکہ سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنا انداز بہت جلد تبدیل کرلیتی ہوں۔ ایک انٹرویو میں بالی وڈ اداکارہ نے کہا کہ میں اپنے اسٹائل سے جلد اکتاکر اسے تبدیل کرتی رہتی ہوں، کئی بار ایسا ہوا ہے کہ میں نے ایک اسٹائل کبھی ایک ہفتے بعد اور کبھی ایک مہینے بعد ہی بدل لیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی کے بھی بارے میں فوراً رائے قائم نہیں کرلینی چاہئے بلکہ کسی بارے میں سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پرینیتی چوپڑا بہترین اداکارہ ہیں لیکن میں انہیںاپنی سب سے بڑی حریف سمجھتی ہوں۔ 
 
 
 

شیئر: