Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زیادتی اور قتل کے مجرم کو سزائے موت

ڈیرہ اسماعیل خان... عدالت نے کم عمر لڑکی سے زیادتی اور قتل میں ملوث مجرم کو سزائے موت اور 9 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔واضح رہے کہ کم عمر لڑکی کو 26 جنوری 2017 کو ڈیرہ اسماعیل خان میں شادی کی تقریب کے دوران اغوا کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق لڑکی کے کزن محمد بلال نے زیادتی اور قتل کا اعتراف کیا۔تفتیش کاروں کے مطابق مجرم نے اپنی کزن کو اغوا کرنے کے بعد زیادتی کی اور اسے پھانسی دے دی۔پولیس نے عدالت کو مزید بتایا کہ مجرم کی جانب سے مقتولہ کی بڑی بہن سے رشتہ بھیجا تھا جسے مسترد کردیا گیا تھا۔عدالت نے مجرم کو سزائے موت سنانے کےساتھ 9 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی ‘جس میں سے 7 لاکھ روپے متاثرہ خاندان کو فراہم کئے جائیں گے۔

شیئر: