حیدرآبادمیں موسم خشک رہنے کی توقع
حیدرآباد۔۔۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ تلنگانہ ، ساحلی آندھراپردیش اور رائل سیما میں آئندہ 5 دنوں کے دوران موسم خشک رہے گا۔تلنگانہ میں اعظم ترین درجہ حرارت 32ڈگری سلسیس اضلاع محبوب نگر اور میدک میں ریکارڈ کیاگیا جبکہ درجہ حرارت 8ڈگری سلسیس عادل آباد ضلع میں ریکارڈ کیاگیا ۔حیدرآباد میں اقل اور اعظم ترین درجہ حرارت تقریبا بالترتیب 29اور 15ڈگری سلسیس ریکارڈ کیاگیا۔آندھراپردیش میں اعظم ترین درجہ حرارت 32ڈگری سلسیس مسولی پٹنم،کرنول،نیلو ر میں درج کیاگیا جبکہ اقل ترین درجہ حرارت 15ڈگری سلسیس آروگیہ ورم میں درج کیاگیا۔وجئے واڑہ میں اعظم ترین اور اقل ترین درجہ حرارت تقریباً بالترتیب 31اور21ڈگری سلسیس رہا۔