حیدرآباد۔۔۔۔ مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ تلنگانہ کی تشکیل میں بی جے پی کا اہم رول ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو عوامی محاذ پر کوئی بھروسہ نہیں ۔ انہوں نے کانگریس ، تلگودیشم اور ٹی آر ایس کو لمیٹڈ پارٹیاں قرار دیا اور کہا کہ بی جے پی پر ہی عوام بھروسہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ایک جمہوری پارٹی ہے۔ ایک چھوٹا معمولی کارکن اس میں صدر اور وزیراعظم بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیرت ہے آندھراپردیش کے وزیر اعلیٰ چندرابابو نائیڈو ماضی کی اپنی کٹر حریف کانگریس کے حلیف بن گئے۔