مملکت: فی کس سالانہ 50کلو گرام مرغی؟
جدہ...سعودی عرب میں سالانہ 1.5ملین ٹن مرغیاں استعمال کی جارہی ہیں۔ یہ بات مملکت میں پولٹری فارم ورکشاپ کے شرکاءنے بتائی۔ تفصیلات کے مطابق فی کس سالانہ 50کلو گرام مرغی استعمال ہورہی ہے۔ ماہرین نے توجہ دلائی ہے کہ اس شعبے میں سائنسی اور تکنیکی تبدیلیوں کی ہمرکابی ضروری ہے تاکہ مرغیوں میں پائے جانے والے امراض کو قابو کیا جاسکے۔