Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روپے کی قدر میں کمی سے اسٹاک مارکیٹ متاثر

کراچی ...پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدربڑھنے اورشرح سود میں ڈیڑھ فیصداضافے کے باعث کاروباری ہفتے کے پہلے دن پیرکو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں غیرمعمولی مندی رہی۔ کے ایس ای100انڈیکس 13بلائی نفسیاتی حدوں سے گرگیا۔مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے2کھرب41ارب62 کروڑ روپے سے زائد ڈوب گئے۔ کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت39.29فیصدکم اور85.98فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی۔کے ایس ای100انڈیکس 39011پوائنٹس کی نچلی سطح پر ریکارڈ کیاگیا۔سرمایہ کاروں میں شدید مایوسی پھیل گئی۔ چھوٹے سرمایہ کار دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گئے۔ غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کی ۔ مارکیٹ میں تھوڑی بہت ریکوری آئی۔کے ایس ای100انڈیکس کی 39100کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی۔

شیئر: