ہالی وڈ اسٹار آرنلڈ شوارزنیگر نے حال ہی میں پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار آرنلڈنے پولینڈ میں ہونےوالی ایک کانفرنس میں وزیراعظم کے مشیر اسلم خان سے ملاقات کی۔ آرنلڈ نے اس ملاقات میں پاکستان آنے کا عندیہ دیا۔ واضح رہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستانی بھی ہالی وڈ ایکشن ہیرو آرنلڈ کے مداح ہیں۔