Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گوگل کا ہینگ آؤٹس ایپلیکیشن کو ختم کرنے کا فیصلہ‎

گوگل کی جانب سے چیٹنگ اپلیکیشن ہینگ آوٹس کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ ایپ کو درپیش مشکلات کے باعث کیا گیا۔گوگل کی جانب سے رواں سال اپریل میں اس اپلیکیشن کو ختم کرنے کا عندیہ دیا گیا تھا اور اب اس بات کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے کہ 2020 میں اس اپلیکیشن کو مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا۔ ہینگ آؤٹس کے متبادل کے طور پر گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ میسجز کے تحت آر سی ایس فیچر متعارف کرائے گئے تھے، مگر آر سی ایس چیٹ کو باضابطہ طور ابھی تک پیش نہیں کیا گیا تاہم رپورٹس کے مطابق آر سی ایس میسجنگ سپورٹ 2019 کے اوائل میں دستیاب ہوگی جو کہ ہینگ آؤٹس کو 2020 میں شٹ ڈاؤن کرنے کے ٹائم فریم سے مطابقت رکھتا ہے۔
 

شیئر: