شمالی کوریا کے ہنما سیول کا دورہ کرینگے
ویلنگٹن.... جنوبی کوریا کے صدر نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ کے سیول کے دورہ کے قوی امکانات ہیں۔ ان کا دورہ پیانگ یانگ امریکہ تعلقات میں بہتری کیلئے معاون ہوگا ۔ دورہ نیوزی لینڈ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسا پہلی مرتبہ ہوگا کہ شمالی کوریا کے رہنما سیول کا دورہ کرینگے تاہم ابھی دورے کے لئے ٹائم فریم متعین نہیں کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کے رہنما کا یہ دورہ ملک کے جوہری ہتھیاروں سے دستبرداری کی جانب ایک اور اقدام ہوگا ۔شمالی کوریا اور واشنگٹن کے درمیان تعلقات میں مزید بہتری کا باعث بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا ہمیشہ سے شمالی کوریا کے ساتھ تعلقات میں توازن کا خواہاں رہا ہے ۔