فرانس میں پٹرول پر ٹیکس معطل؟
پیرس... پیرس میں پرتشدد احتجاج کے بعد فرا نسیسی حکومت پٹرول پر عائد مزید ٹیکس معطل کرنے پر تیار ہوگئی ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق سرکاری سطح پر اس کا اعلان کردیا جائے گا۔ حکومت نے فیول ٹیکس معطل کئے جانے کی خبروں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ۔ واضح رہے کہ پٹرول پر ٹیکس کے باعث پیرس میں احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے تھے۔ مظاہرین صدر میکرون کے استعفے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ ہنگاموں کے دوران پیرس کا مرکزی علاقہ میدان جنگ بنا رہا ۔متعدد گاڑیوں اور عمارتوں کو نذر آتش کردیا گیا ۔پولیس سے جھڑپوں میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ۔سیکڑوں کو حراست میں لیا گیا ۔ حکومت نے صورتحال پر قابو پانے کے لئے پیرس میں ایمرجنسی لگانے کا عندیہ دیا تھا ۔