Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بل گیٹس کا عمران خان کو فون

اسلام آباد: کئی برس تک دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز رکھنے والے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے وزیر اعظم سے رابطہ کرکے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بل گیٹس نے عمران خان کو ٹیلی فون کرکے انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی اور وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد بھی دی۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے ملک سے پولیو کے خاتمے کی کاوشیں جاری رکھنے پر وزیر اعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ دونوں رہنماﺅں نے پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے کو تقویت دینے کے لیے بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے سماجی شعبے میں تعاون پر بل گیٹس کا شکریہ ادا کیا۔
 

شیئر: