بلرام پور کو جلدبجلی دستیاب ہو گی
لکھنؤ ۔۔۔۔بلرام پور کے تحصیل حلقہ کو مسلسل بجلی ملنے کا خواب جلد پورا ہونے والا ہے۔ تلسی پور شوگرمل کے پاس 9 کروڑ روپئے کی لاگت سے بن رہا 132 کے وی اے پاور سب اسٹیشن تقریباً تیار ہے۔ سبھی الات نصب کئے جاچکے ہیں۔ صرف ہائی ٹینشن تار کھینچنا باقی ہے۔ سب اسٹیشن شروع ہوتے ہی تحصیل والوں کو مسلسل بجلی سپلائی ملنا شروع ہوجائے گی۔ ساتھ ہی صارفین کو لووولٹیج کے مسائل سے بھی نجات مل جائے گی۔ تحصیل بننے کے تین دہائی بعد پاور سب اسٹیشن کی سوغات ملی ہے۔ ابھی یہاں کی بجلی سپلائی ضلع ہیڈکوارٹر پر منحصر ہے۔ 33 کے وی اے تاروں کے ذریعے سپلائی کی جاتی ہے۔ لوڈ زیادہ ہونے سے آئے دن بجلی سپلائی ٹھپ رہتی ہے۔ لوکل فالٹ کی وجہ سے صارفین پریشان رہتے ہیںمگر 132کے وی اے سب اسٹیشن بن جانے کے بعدسبھی مسائل دور ہو جائیں گے۔