امبیڈکر یونیورسٹی میں بی ایڈ کے امتحانی شیڈول کا اعلان
حیدرآباد۔۔۔۔ حیدرآباد کی ڈاکٹربی آرامبیڈکر اوپن یونیورسٹی نے بی ایڈ(اسپیشل ایجوکیشن)پہلے سمسٹر (2015 - 17 بیچس ،بیگ لاگس)اورتیسر ے سمسٹر(2015-19بیچس) کیلئے امتحانی شیڈول کا اعلان کیا ہے جو 27دسمبر سے ہوں گے۔امتحانا ت کیلئے رجسٹریشن ویب سائٹ www.braouonline.in. کے ذریعہ کیاجاسکے گا۔طلبہ کو ٹی ایس /اے پی آن لائن سنٹرز یا پھر ڈیبٹ کارڈ/کریڈٹ کارڈ کے ذریعہ واحد ادائیگی میں تھیوری امتحان کی فیس اور پریکٹیکل فیس ادا کرنی ہوگی۔