اینڈرائیڈ کی بہترین سیلف امپرومنٹ ایپلیکیشن
اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم کا پلےاسٹور یوں تو لاکھوں ایپلیکیشن سے بھرا ہوا ہے لیکن اس میں ایسی ایپلی کیشنز بھی موجود انسان کو ذاتی طور پر بہت فائدہ پہنچا سکتی ہیں۔ اینڈرائیڈ کی می مو نامی ایپلی کیشن کوڈ لکھنا جاننے میں مدد دیتی ہے۔ 10 پرسنٹ ہیپیر ایپلیکیشن مراقبے میں مدد کرتی ہے ۔ اس میں روزانہ آسان ویڈیوز کے ذریعے مراقبے کے طریقے سکھائے جاتے ہیں ۔ صارفین اپلیکیشن کی وجہ سے جب اور جہاں چاہیں مراقبہ کر سکتے ہیں۔ تھکاوٹ اور ذہنی دباؤ سے بچنے کے لیے بھی مختلف آڈیوز فراہم کی جاتی ہیں۔ کیپ ٹرینر ایپلیکیشن فٹنس کوچنگ فراہم کرتی ہے۔ اس میں صارفین کو مکمل فٹنس ٹریننگ پروگرام دیا گیا ہے جس نے وزن کم کرنے یا بڑھانے ، باڈی بلڈنگ اور کارڈیو سے متعلق بھی چار سو سے زائد ورزش شامل ہیں۔ صارفین اپنی روٹین کے مطابق اپلی کیشن کے ذریعے ٹریننگ پلان منتخب کرسکتے ہیں۔ ویڈیوز کے ذریعے صارفین کو ایکسرسائز کرنے کا طریقہ بھی سکھایا جاتا ہے۔ ایپلیکیشن سے نہ صرف وقت بچتا ہے بلکہ صارفین جم کی فیس بھی بچا سکتے ہیں۔ ماسٹر کلاس اپلیکیشن کی مدد سے صارفین اداکاری ، گلوکاری اور کھانا پکانے کی مختلف کلاسز دیکھ سکتے ہیں اور ان فنون میں مہارت حاصل کر سکتے ہیں۔