Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فضائی مسافرو ں کو سامان میں پاور بینک لےجانے پر پابندی

جدہ ۔۔۔ شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ائیر پورٹ کی انتظامیہ نے فضائی مسافروں کے سامان میں موبائل چارج کرنے والے " پاور بینک " لے جانے پرپابندی عائد کر دی ۔ ایئر پورٹ انتظامیہ کی جانب سے غیر ملکی فضائی کمپنیوں کو جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی مسافر کے سامان میں جسے کارگو کیا جاتا ہے پاور بینک لے جانے کی اجازت نہ دی جائے ۔ شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر کی جانب سے جاری کئے جانے والے سرکلر میں تمام ائیر لائنز کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ مسافروں کی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے عالمی ادارہ ہوا بازی کی جانب سے پاور بینک جو کہ لیتھیم بیٹری پر مشتمل ہوتا ہے کسی مسافر کے سامان میں لے جانے کی اجازت نہ دی جائے ۔ سرکلر میں مزید کہا گیا ہے کہ مملکت میں کام کرنے والی ائیر لائینز اس امر کا خاص خیال رکھیں کہ وہ مسافروں کا سامان بک کرتے وقت اس امر کی یقین دہانی کرلیں کہ ان کے سامان میں پاور بینک تو نہیں رکھا گیا اگر سامان میں پاور بینک ہو تو اسے نکال کر سامان کارگو کیا جائے ۔ واضح رہے پاور بینک کی وجہ سے کافی حادثات کا سامنا کرنا پڑا ۔ گزشتہ برس جدہ کی ایک معروف مارکیٹ میں ہولناک آتشزدگی کا باعث بھی پاور بینک ہی تھا جس میں مارکیٹ مکمل طور پر تباہ ہو گئی تھی ۔ اس حوالے سے متعدد ممالک میں فضائی سفر کے دوران سامان میں پاور بینک پر پابندی عائد کردی گئی ہے جس کا نفاذ مملکت میں بھی کیاجارہا ہے ۔ 
 

شیئر: