Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں روزانہ 44 لاکھ روپے کے ٹریفک چالان

کراچی:  محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے سندھ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے متعلق رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ حکومت سندھ صرف کراچی سے یومیہ لاکھوں روپے چالان کی مد میں وصول کرتی ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبائی محکمہ داخلہ نے اعداد شمار پر مبنی رپورٹ سندھ اسمبلی میں جمع کرائی ہے جس کے مطابق سندھ میں ایک سال میں ریکارڈ 26 لاکھ 3 ہزار 263 گاڑیوں کا چالان کیا گیا۔ جبکہ مذکورہ اعداد شمار میں 92 فیصد چالان صرف کراچی میں کیے گئے ہیں جبکہ صرف 8 فیصد چالان پورے صوبہ سندھ سے ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق کراچی میں ایک سال کے دوران 24 لاکھ گاڑیوں کے ٹریفک چالان کیے گئے، باقی صوبے میں صرف 2 لاکھ گاڑیوں کو قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کیا گیا۔ شہر قائد میں یومیہ 6696 گاڑیوں کا چالان کیا گیا، ہر مہینے اوسطاً 2 لاکھ 3 ہزار سے زائد گاڑیوں کا چالان ہوا اور ہر منٹ میں 5 گاڑیوں کا چالان کاٹا گیا۔
مالی سال 2017-18ء میں سندھ حکومت نے ٹریفک چالان کی مد میں 57 کروڑ روپے سے زائد وصول کیے جس میں سے 53 کروڑ روپے کراچی کے شہریوں نے جمع کرائے جب کہ صوبے کے 5 اضلاع سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر صرف 4 کروڑ روپے وصول کیے گئے ۔ کراچی میں یومیہ 14 لاکھ روپے سے زائد کے ٹریفک چالان کیے جاتے ہیں جب کہ سندھ حکومت نے ہر مہینے شہر قائد سے 44 لاکھ 38 ہزار روپے سے زائد وصول کیے گئے ۔
 

شیئر: