Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان کو کوڑے، ہاتھ کاٹنے کی سزائیں؟؟؟

اسلام آباد:  پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اور وزیر اعظم عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اگر مدینہ جیسی ریاست بن گیا تو عمران خان کا کیا ہوگا؟ انہوں نے کہا کہ ٹیریان کی فریاد پر عمران خان کو کوڑے لگیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سعید غنی کا کہنا تھا کہ غریبوں کا چندہ چوری کرنے کے جرم میں عمران خان کو جیل جانا پڑے گا جبکہ چوری کے جرم جرم ہی میں ان کے ہاتھ بھی کاٹے جا سکتے ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ امریکا میں سیتا وائٹ کا مقدمہ عمران خان کا انتظار کررہا ہے جس کے خوف سے وزیرا عظم اقوام متحدہ کے اجلاس میں نہیں گئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ شوکت خانم اسپتال کے چندے کی فرانزک تحقیقات کرائی جائے۔
 

شیئر: