تھرکول سے بجلی پیداوار کب شروع ہوگی؟
مٹھی...وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تھر کول سے آئندہ سال جنوری کے آخری ہفتہ تک بجلی کی پیداوار کا آغاز ہوجائے گا۔ اس پراجیکٹ سمیت تھر میں 70 ارب روپے کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے تھر کے دورے کے موقع پر مراد علی شاہ نے کول مائننگ، تھر کول پاور پلانٹ، صحت کی سہو لتوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ تھر پاکستان کا مستقبل ہے۔ انہوں نے تھر کول بلاک ٹو پہنچ کر کول مائنننگ کا جائزہ لیا۔کول مائننگ اورپاور پلانٹ کا کام بھی 96 فیصد مکمل ہوچکا ۔ پاور پلانٹ سے بجلی کی شیڈول پیداوار جون 2019 میں ہونی تھی۔ جنوری 2019 کے آخری یا فروری کے پہلے ہفتے میں بجلی کی پیداوار شروع ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ 172خاندان تھر کول بلاک ٹو سے متاثر ہوئے تھے۔ان 172 خاندانوں کو تھر کول میں نوکریاں، انکے گھروں کا معاوضہ، ہر ایک کو 1100 اسکوائر میٹر کا ایک گھر، تعلیم اور صحت کی سہو لتیں فراہم کررہے ہیں۔