ایس سی سی چیلنج کپ( مارننگ) میں 14میچوں کا فیصلہ
پہلے میچ میں دکن یوتھ نے حیدرآباد اسٹرائیکرکو 4وکٹوں سے شکست دی، الکبانی کرکٹ گروپ نے این این جی اسپورٹس کو دلچسپ مقابلے کے بعد ایک رن سے ہرادیا
ویسٹرن پراونس کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈبلیو پی سی اے) کے زیر اہتمام سعودی کرکٹ (ایس سی سی )کے تعاون سے ایس سی سی چیلنج کپ (مارننگ) کے 14میچوں کا فیصلہ ہوگیا
پہلے میچ میں دکن یوتھ نے حیدرآباد اسٹرائیکرکو 4وکٹوں سے شکست دے دی۔ حیدرآباد نے 8وکٹوں پر 140رنزاسکور کیا۔ فرید 49 ، عرفان ایاز الدین 27اور علی 21رنزنمایاں بیٹسمین تھے۔ اشتیاق اور شاہد نے 23رنز کے عوض 3،3وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں دکن یوتھ نے ہدایت 37، شاہد 21 ،ابراہیم نہدی 20 اور اشتیاق پٹیل 23رنزناٹ آوٹ کی مدد سے 6وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور حاصل کرلیا۔ عرفان ایازالدین نے 27رنز دیکر 2کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔اے ای سی نے ایف آر سی سی کو 3وکٹوں سے ہرادیا۔ریاض 40اور سرفراز 22رنز کی مدد سے ایف آر سی سی نے تمام وکٹوں کے نقصان پر 154رنز بنائے۔عابد نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 33رنز کے عوض 4اور پٹیل نے 33رنز دیکر 2وکٹیں حاصل کیں۔اے سی سی نے صرف 107گیندوں پر7وکٹوں پر وننگ ٹارگٹ حاصل کرلیا۔ عقیل سیٹھی 44رنز بناکر ریٹائرڈ ہوگئے۔عابد شیخ 33اور طارق 25رنز نے ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کردیا۔ریاض نے 34نز دیکر 3وکٹیں حاصل کیں۔ الکبانی کرکٹ گروپ نے این این جی اسپورٹس کو دلچسپ مقابلے کے بعد صرف ایک رن سے ہرادیا۔فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7وکٹوں کے نقصان پر 161رنز بنائے۔عمران قیصر 26،شیرازاحمد 35اورسلیم 38رنزنے اسکور میں نمایاں اضافہ کیا۔شہزاد کامیاب بولر رہے ۔ انھوں نے34رنز دیکر4اور سلمان نے 40رنز دیکر 2وکٹیں لیں۔جواب میں این این جی اسپورٹس نے عامر29، بلال 24، افسر 34رنز اور بلال 27کے ذریعہ کامیابی حاصل کرنے بھرپورکو شش کی مگر لقمان الفت کی تباہ کن بولنگ کے سبب ایک رن کی کمی سے کامیابی حاصل نہیں کر سکے ۔ لقمان الفت نے 26رنز دیکر 5وکٹیں حاصل کیں۔بہار انٹرنیشنل فائٹرز ریڈ سی اے ایل جی کو 36رنز سے ہرادیا۔ فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4وکٹوں پر 184رنز بنائے۔انور چاندی64اور علی 53رنز نے پہلی وکٹ پر 113رنز کی بنیاد فراہم کی۔ضیاء25رنز بناکر رن آوٹ ہوگئے۔بلال اور اسرار نے 28اور47رنز دیکر 2،2وکٹیں لیں۔جواب میں ریڈ سی اے ایل جی 148رنز بناسکی۔ جان 37،عاشق14اورحسن نے32رنز دیکر 3،3کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جبران 27، بشیر21 اور غیورنے 24رنز اسکور کیا۔آرکوما نے اپیکس فرائٹ کو 5وکٹوں سے شکست دے دی۔ایپکس فرائٹ نے آصف اورراجہ ناصرکی 66رنز کی پارٹنرشپ کی بدولت 8 وکٹوں پر 149رنز بنائے۔ سردار عالم 32رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔نبیل اورمجتبیٰ نے بالترتیب 19اور 28 رنز دیکر 3،3وکٹیں حاصل کیں۔آرکوما نے 107گیندوں پر 5وکٹوں کے نقصان پر وکٹری ٹارگٹ حاصل کرلیا۔ عبدالواسع اور شریف نے 61رنز کی پارٹنرشپ قائم کرتے ہوئے 54اور 32رنز بنائے۔ناصر نے 28رنز دیکر 3وکٹیں حاصل کیں۔ سدافکو نے ریل اینڈ روم اسپائیکس کو 9وکٹوں سے شکست دی۔ ٹیم کوکامیابی کے لئے صرف 103رنز کا ہدف ملا جو اس نے56گیندوں پر ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ احمد مقری54رنز ناٹ آوٹ اور سلمان نے 46رنز بنائے۔دونوں نے مل کر 51گیندوں پر 102رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ ریل اینڈ روم نے خادم 28 اور اکبر علی 22رنز کی مدد سے9وکٹوں کے نقصان پر 103رنز اسکور کیا تھا۔ خادم نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 14رنز کے عوض 3وکٹیں حاصل کیں۔یونیورسل یونائٹیڈ نے ڈیلائٹ کو بڑے مارجن 162رنز سے شکست دے دی۔فاتح ٹیم نے 6وکٹوں پر 284رنز بنائے۔ طارق صدیقی نے 39گیندوں پر 79 اور بلال نے 41رنز بنائے۔ دونوں نے مل کر85رنز کی شراکت بھی قائم کی۔ اعجاز خان 33، وسیم 33اور تنویر 49رنز ناٹ آوٹ نے اسکور میں مزید اضافہ کیا۔مقیت نے 54رنزدیکر 2وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں ڈیلائٹ 5وکٹوں پر 122رنز بناسکی۔نبیل 57رنز ناٹ آو¿ٹ کے سوا کوئی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرسکا۔السعودی گرین نے دکن یوتھ کو 5وکٹوں سے ہرادیا۔ دکن یوتھ نے 7وکٹوں پر 155رنزبنائے۔ہدایت 50اورفہد نے 39ناٹ آوٹ اسکور کیا۔ منظر قدوائی نے 25اور سعودی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ندیم سعد الندوی نے 30رنز کے عوض 2،2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں السعودی گرین نے 114گیندوں پر 5وکٹوں کے نقصان پر وننگ ہدف عبور کرلیا۔ہمایوں خان 39اور آصف نے 46رنز ناٹ آوٹ بنائے ۔ اشتیاق پٹیل کو 32رنز کے عوض 2وکٹیں ملیں۔المزوعی نے الکبانی کو 2وکٹوںسے ہرادیا۔ الکبانی گروپ نے 8وکٹوں پر 190 رنز بنائے۔عمران قیصر نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 65ناصر 23، لقمان الفت21سعید نے 28رنز ناٹ آوٹ بنائے۔فرحان نے 28رنز دیکر 2وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں المزوعی نے مقررہ اوورز کی آخری گیندپر 8وکٹوں پر وننگ ٹارگٹ حاصل کرلیا۔سلمان پٹیل نے جم کر بیٹنگ کی اور 60گیندوں پر 97رنز اسکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنارکردیا۔انھوں نے افروز 31رنز کے ساتھ 84رنزکا اضافہ بھی کیا۔لقمان الفت نے 23رنزدیکر 2وکٹیں حاصل کیں۔ 5کھلاڑی رن آوٹ ہوئے۔اے ٹی سی نے سپر کرکٹ کلب کو 8 وکٹوں سے ہرادیا۔ سپر سی سی نے 8وکٹوں پر 157رنز بنائے۔ جہانگیر31اور وسیم26رنز نمایاں بیٹسمین تھے۔ دونوں نے 51رنز کا اضافہ بھی کیا۔ربیع ولی 3عامر2اور وقاص نے 2وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں اے ٹی سی نے 101گیندوں پر 2وکٹوں پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔ربیع ولی اور کاشف نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 88گیندوں پر 132رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔کاشف نے 44گیندوں پر 57اورربیع 48گیندوں پر 75رنز ناٹ آوٹ بنائے۔ ریڈ سی اے ایل جی نے اے ڈبلیو سی سی کو 44رنز سے ہرادیا۔ ریڈ سی نے پہلے بیٹنگ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 7وکٹوں پر 234رنز اسکور کیا۔ اسرار کیانی 68، تنویر زمان 21، ذیشان 66اوربلال کیانی 56رنز نے اسکور میں نمایاں اضافہ کیا۔ گل شیر کامیاب بولر رہے۔ انھوں نے 15رنز دیکر 4وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں اے ڈبلیو سی سی 6وکٹوںپر 190رنز بنا سکی۔سعید شاہ67، مظفر 16،عدنان 46اور ناناجی نے 36رنز بنائے اور ناٹ آوٹ رہے۔شفقت 17 اورجبران24رنزدیکر بالترتیب 3اور 2وکٹیں حاصل کیں۔آرکوما نے انڈین انٹرنیشنل اسکول (آئی آئی ایس جے) کو 47رنز سے ہرادیا۔فاتح ٹیم نے 4وکٹوںپر 169 بنائے۔شریف 75رنز ناٹ آوٹ اوراسماعیل 33رنز نے اسکور میں مزید اضافہ کیا۔ عبدالواسع نے 33رنز بنائے۔جواب میں اسکول کی ٹیم 7وکٹوں پر122رنز بنا سکی۔عمران ملک اور مطیع اللہ نے مزاحمت کرتے ہوئے 41 اور 22 رنز بنائے۔شبیر نے 21رنز دیکر 2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ ریل اینڈ روم اسپائیکس نے ناسکو کو4 وکٹوں سے ہرادیا۔ ناسکونے ظہیر 46، مراد 25، عمیر33اور عماد22رنز کی مدد سے 8وکٹوں پر 169رنز اسکور کیا۔ عبدالرحمن 3اور نعمان نے2وکٹیں لیں۔ جواب میں ریل اینڈ روم نے 109گیندوں پر 6وکٹوں پر مطلوبہ ہدف عبور کرلیا۔ عبدالرحمن32، شہزاد 33،اکبر علی 20اور نعمان نے 22رنز ناٹ آوٹ بنائے۔ شبیر نے 27رنز دیکر 2وکٹیں حاصل کیں۔ ایم ایف سی سی نے اے ڈی آئی الیون کو 71رنزسے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم نے 7وکٹوں پر 179رنز بنائے۔ عبدالجبار 57،کاشف 29اورطہ 21رنز نمایاں بیٹسمین تھے۔گوہر نے 46رنز دیکر 3وکٹیں لیں۔ جواب میں اے ڈی آئی الیون 5وکٹوں پر 108رنز تک محدود رہی۔رضا 33رنز ٹاپ اسکورر تھے۔ طہ نے 22رنز کے عوض 3کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں