راولپنڈی میں فائرنگ، سیکیورٹی اہلکار سمیت2ہلاک
راولپنڈی.. راولپنڈی میں تھانہ ویسٹریج کے علاقہ ماربل فیکٹری روڈپرفائرنگ سے ایک سیکیورٹی اہلکار سمیت2فراد جاں بحق جب کہ2شدیدزخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق ہفتہ کی رات ماربل فیکٹری روڈپرریلوے پھاٹک کے قریب سیکیورٹی اہلکار معمول کی چیکنگ کررہے تھے کہ اس دوران ایک رکشہ کوروکا ڈرائیوراوراس میں سوارشخص سے شناخت دریافت کی۔ اس دوران فائرنگ کی گئی۔ جس سے فوجی اہلکار محمد عثمان اور3 شہری سجاد احمد ،آصف اورشاہدشدیدزخمی ہوگئے۔ محمدعثمان اورسجاداحمد اسپتال میں دم توڑ گئے ۔ حملہ آور فرار ہوگیا۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ۔