Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کرکٹ بورڈ میں سمیع الحسن کو میڈیا ڈائریکٹر مقرر کردیاگیا

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کو میں میڈیا اینڈ کمیونیکیشنز کے سربراہ کی حیثیت سے فرائض انجام دینے والے سمیع الحسن کو پی سی بی کا میڈیا ڈائریکٹر مقرر کردیا۔ اعلامیے کے مطابق سمیع الحسن آئی سی سی میں اپنی مدت مکمل ہوتے ہی اگلے سال کے شروع میں پی سی بی میں اپنا عہدہ سنبھال لیں گے۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا تھا کہ سمیع الحسن اپنے کام کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں اور کرکٹ کے میڈیا میں ان کا احترام ہے، پی سی بی ان کے وسیع تجربے سے بیرون ممالک پی سی بی کی ساکھ بہتر بنائے گی۔سمیع الحسن نے پی سی بی اور آئی سی سی کا شکریہ ادا کیا۔ آئی سی سی میں میڈیا اینڈ کمیونیکیشنز کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دینے والے 51 سالہ سمیع الحسن 30 سالہ تجربہ رکھتے ہیں، جو 16 برس پرنٹ اور الیکڑونک میڈیا اور 14 برس کمیونیکیشنز اینڈ میڈیا کے ماہر کے طور پر کرکٹ کے اعلیٰ اداروں سے منسلک رہے ہیں۔سمیع الحسن نے کیریئر کا آغاز 1988 میں کیا تھا جس کے بعد 2002 میں پی سی بی میں جنرل منیجر کے طور پر شامل ہوئے ، اس کے علاوہ انہوں نے2نجی ٹی وی چینلوں میں 2004 ءسے 2006 ءکے دوران اسپورٹس ڈیسک کی سربراہی کی۔آئی سی سی دبئی میں انہوں نے 2006 میں شمولیت اختیار کی تھی۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: