Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلائی کیپسول تحائف لیکر اسٹیشن پہنچ گیا

واشنگٹن۔۔۔ امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق بغیر انسان کے سفر کرنے والا ایک خلائی کیپسول تحائف لے کر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہنچ گیا ہے۔ ڈریگن نامی اس خلائی کیپسول کو3 روز قبل روانہ کیا گیا تھا۔ اس خلائی کیپسول کو بین الاقوامی خلائی ا سٹیشن کے جرمن کمانڈر الیگزینڈر گیرسٹ نے ایک لمبے مشینی بازو کے ذریعے خلا میں اپنی گرفت میں لیا۔ ڈریگن کو خلائی اسٹیشن کے قریب لانے کی پہلی کوشش بعض تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے ناکام ہو گئی تھی۔ اس کیپسول کے ذریعے خلائی ا سٹیشن میں موجود خلا بازوں کےلئے تحائف اور سامان بھیجا گیا ہے۔
 

شیئر: