ایران نے میزائل تجربات دگنا کردئیے
برسلز...جرمن انٹیلی جنس نے دعوی کیا ہے کہ ایران نے اپنے میزائل تجربات میں دگنا اضافہ کردیا ۔ایران کی جانب سے متنازع میزائل تجربات اقوام متحدہ کی قرارداد 2231 کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ رواں سال کے دوران ایران نے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے 7، کم فاصلے تک مار کرنے والے5 میزائلوں کے متعدد تجربات کئے۔ ایران نے بعض ایسے میزائل تجربات بھی کئے جن کی رینج میں یورپی ممالک بھی آسکتے ہیں۔جرمن اخبار کے مطابق ایران نے 3 نئے میزائلوں کے تجربات کئے ہیں۔ یہ میزائل جوہری وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔