انقرہ ۔۔۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان نے فرانس میں پیلی جیکٹوں والے مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مظاہرین کیخلاف پولیس نے انتہائی سخت رویے کا مظاہرہ کیا۔یورپ میں سلامتی اور بہبود کی دیواریں مسلمانوں یا تارکین وطن کی وجہ سے نہیں بلکہ خود یورپی شہریوں کے ہاتھوں لرز رہی ہیں۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر الزام عائد کیا کہ ترکی میں ناکام فوجی بغاوت پر یورپی ممالک نے خاموشی اختیار کر رکھی تھی۔