Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مہاتیر محمد بھی’’یوٹرن‘‘کے حامی نکلے

  کوالالمپور ۔۔۔ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد  نے عمران خان کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی لیڈر اپنے ابتدائی وعدوں سے پیچھے ہٹ جائے یا یوٹرن لے تو اس میں کوئی برائی نہیں۔بعض مرتبہ لوگوں نے غلطیاں کیں اور وہ اپنے فیصلوں سے پیچھے ہٹے کیونکہ انہیں جب احساس ہوتا ہے کہ ایسا کرنے میں ہی عقلمندی ہے۔ ’ بعض مرتبہ ہم غلط راستے پر چل پڑتے ہیں،ہم واپس پلٹ جاتے ہیں لیکن صرف اس وقت جب ضروری ہوتا ہے کیونکہ ہم پرفیکٹ نہیں ہیں‘۔ملائیشین وزیراعظم کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حکومتی پالیسیوں پر 'یوٹرن' لینے کے باعث انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔
 

شیئر: