Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاکھوں شامی باشندوں کے لیے عالمی امداد کی فراہمی

اقوام متحدہ ۔۔۔اقوام متحدہ نے اردن کی سرحد پر واقع جبرنصیب کراسنگ کے نواح میں موجود ساڑھے 6 لاکھ شامی باشندوں تک خوراک اور دیگر امدادی سامان کی فراہمی شروع کر دی ۔او سی ایچ اے کے مطابق گزشتہ روزسے 369 ٹرکوں پر 11 ہزار 200 میٹرک ٹن امدادی سامان ان شامی شہریوں تک پہنچانے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ یہ امدادی آپریشن 4 ہفتوں تک جاری رہے گا۔اس امدادی مہم میں اقوام متحدہ کے 6 ادارے مشترکہ طور پر شریک ہیں۔ادارے کے مطابق اس سامان میں خوراک کے علاوہ خیمے، پانی اور ادویات بھی شامل ہیں۔

شیئر: