Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان سے جامعات کے مدیران کی ملاقات

ریاض۔۔۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے پیر کو ریاض کے قصر یمامہ میں سعودی جامعات کے مدیران اور وزارت تعلیم کے اعلیٰ عہدیدار ملاقات کررہے ہیں۔شاہ سلمان نے اس موقع پر تعلیم اور اس کے اداروں کے فروغ سے حکومت کی گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی قوم علم اور اس کے اداروں کے بغیر ترقی نہیں کرسکتی۔ اس سے قبل انہوں نے خلیجی قائدین اور وفود کی موجودگی میں الطریف تاریخی محلے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے منصوبے کا افتتاح کردیا۔ اس کے تحت تاریخی محلے کو جدید انداز میں تعمیر کیا جائیگا اور اسے بین الاقوامی سیاحتی ثقافتی مرکز بنایا جائیگا۔ نیا محلہ تاریخی، ثقافتی، ماحولیاتی اور عمرانی خصوصیات کا حامل ہوگا۔ گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر نے اس موقع پر شاہ سلمان کیلئے ممنونیت کے جذبات کا اظہار کیا۔
 

شیئر: