Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حمزہ شہباز کو پرواز سے کچھ دیر پہلے لندن جانے سے روکدیا گیا

لاہور:  مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو ایف آئی اے نے لندن جانے سے روک دیا۔ ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز اپنے بھائی سلمان شہباز سے ملنے غیر ملکی ائرلائن کے ذریعے لندن جانا چاہتے تھے، تاہم بورڈنگ کارڈ حاصل کرنے کے بعد جب وہ امیگریشن کاؤنٹر پر پہنچے تو انہیں بتایا گیا کہ ان کے خلاف نیب انکوائری جاری ہونے کے باعث ان کا نام بلیک لسٹ میں شامل ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق حمزہ شہباز نے وفاقی تحقیقاتی ادارے کے حکام اور اہل کاروں بتایا کہ وہ نیب میں چلنے والی انکوائری میں مطلوب نہیں ہیں، تاہم انہیں ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔  واضح رہے کہ نیب حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی تحقیقات کر رہا ہے، جس میں گرفتاری سے بچنے کے لیے انہوں نے حفاظتی ضمانت لے رکھی ہے۔

شیئر: