Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف اور زرداری کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں‘ فواد چوہدری

اسلام آباد:  وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی قیادت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری کو اب کوئی الیکشن نہیں لڑنا بلکہ انہیں گھر بیٹھنا ہے یا پھر جیل میں رہنا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ حکومت کو کسی سیاسی چیلنج کا سامنا نہیں ہے۔ 
فواد چودھری نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری کو بغیر کسی محنت کے اقتدار ملا تاہم انہوں نے اس کی قدر نہیں کی جبکہ عمران خان کو جو مقام ملا ہے وہ ان کی 22 سالہ جدوجہد کا نتیجہ ہے جس کا انہیں بخوبی احساس ہے۔ نواز شریف سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لندن کے علاج پر تقریباً 4 کروڑ روپے خرچ ہوئے اور 4 کروڑ پی آئی اے کے اس جہاز پر پر لگے جو انہیں لے کر گیا اور خالی واپس آیا۔ فواد چوہدری نے بتایا کہ یہ پیسہ ملکی خزانے سے گیا۔
 

شیئر: