Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سکے قبول نہ کرنیوالے برانچ مینجروں کیخلاف کارروائی ہوگی

لکھنؤ ۔۔۔  اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے چیف جنرل منیجر(سی جی ایم) کارپوریٹ سینٹر، ممبئی ایس پی سنگھ نے کہا کہ سکہ لینے سے منع کرنے پر متعلقہ  برانچ منیجروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ سبھی بینک  برانچوں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ ایک دن میں کم از کم ایک ہزار روپے تک کے سکے ضرور لیں۔ یہ کم از کم ہے۔ اگر بینک برانچوں کی سہولت  و مفاہت ہے تو چاہے جتنے سکے جمع کرسکتے ہیں اس کی کوئی حد نہیں۔سی جی ایم نے کہا کہ بینک وزیراعظم نریندر مودی کے ڈیجیٹل انڈیا کے خواب کو پورا کرنے میں مصروف ہے۔ بینک مسلسل ٹیکنالوجی پر کام کررہا ہے اور جدید ترین ٹیکنالوجی کھاتہ داروں تک پہنچاکر انہیں ڈیجیٹل انڈیا کا حصہ بنانے کی کوشش کررہا ہے۔ یہ اب ضروری بھی ہوگیا ہے کہ آج ہمارا مستقبل ٹیکنالوجی لکھنے لگی ہے۔ جس کے پاس ٹیکنالوجی ہوگی اسی کا مستقبل ہوگا۔ جتنا خوبصورت و جدید ترین ٹیکنالوجی ہوگی اتنا ہی  خوبصورت مستقبل بھی ہوگا۔  چند سال پہلے تک بینک ٹیکنالوجی کا استعمال صرف اپنے لئے کرتے تھے لیکن اب ڈیجیٹل کو  فروغ دینے کیلئے  تیزی سے کام ہورہا ہے تاکہ زیادہ تر ٹرانزیکشن برانچ کے باہر ہوسکے، بینک کھاتہ داروں کو  اب گھر بیٹھے ٹرانزیکشن کرنے، ایف ڈی، آر ڈی کھولنے کا کھاتہ کھولنے کی  سہولت دے رہا ہے۔ اس کے  علاوہ بینک نے ایک ویلتھ مینجمنٹ سروسز شروع کیا ہے جس کے  تحت لوگوں کو ان کی  ضروریات و پیسے کے حساب سے  سرمایہ کاری کا آپشن بھی سجھایا جارہا ہے ۔

شیئر: