خالد الفیصل آج اتحاد بین المسلمین عالمی کانفرنس کا افتتاح کرینگے
بدھ 12دسمبر 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”الوطن“ کی شہ سرخیاں
٭ خالد الفیصل آج اتحاد بین المسلمین عالمی کانفرنس کا افتتاح کرینگے
٭ بدعنوانی کے خطرات سے نمٹنے کیلئے اقوام عالم کے درمیان تعاون کی مفاہمتی یادداشت
٭ خادم حرمین شریفین اور ولی عہد نے عمر البشیر سے ہیلی کاپٹر حادثے پر تعزیت کا اظہار کردیا
٭ اسپارک کا 70فیصد رقبہ انرجی کمپنیوں کو کرائے پردینے کا فیصلہ
٭ وزارت تجارت اور سعودی ایف ڈی اے مہلک مادوں سے متعلق اپنی ذمہ داری سے دستبردار ہوگئے
٭ امدادی تنظیمیں حوثیوں کی مدد کرتی رہیں، خفیہ دستاویزات نے ثبوت فراہم کردیئے
٭ ثانوی کے طلباءکے کورس میں قانون اور مالیاتی ثقافت کے مضامین شامل
٭ اسپتالوں میں اموات میں اضافے کے 5محرکات کا تعین وزارت صحت نے کردیا
٭ وزارت اقتصاد و منصوبہ بندی سرکاری اداروں کی کارکردگی میں رکاوٹ پیدا کررہی ہے، خصوصی جائزہ
٭ القصیم مکہ روڈکو5 مرحلوں میں مکمل کرنے کیلئے395ملین ریال مختص
٭٭٭٭٭٭٭٭٭