Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیخ السدیس کی پہلی صف کے نمازیوں سے ملاقات

مکہ مکرمہ۔۔۔۔۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مسجد الحرام و مسجد نبوی شریف کی انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ حرم شریف میں پہلی صف میں موجود نمازیوںپر توجہ دیں ۔ ان کی باتیں سنیں ، ان کی ضرورتیں پوری کریں اور ان کی الجھنیں دور کریں۔ یہ بات السدیس نے حرم شریف میں پابندی سے پہلی صف میں نماز ادا کرنے والوں سے ملاقات کے دوران بتائی۔انہوں نے کہا کہ پہلی صف میں پابندی سے نماز ادا کرنیوالے اسلامی آداب کے پاسدار ہیں اور یہ حرم شریف کے دیگر نمازیوں کو مشکلات میں ڈالنے سے گریز کرتے ہیں۔السدیس نے پہلی صف میں نماز پڑھنے والوں سے کہا کہ آپ لوگ مسجد الحرم کے زائرین کیلئے نمونہ ہیں۔آپ کا ہر عمل اور آپ کی ہر بات سب لوگوں کیلئے ایک مثال ہوگی۔ آپ حضرات سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں سے تعاون کریں۔

شیئر: