برلن ۔۔۔برطانوی وزیراعظم تھریسامے کو اس وقت خفت کا سامنا کرنا پڑ گیاجب وہ بریگزٹ ڈیل پر بات کرنے برلن پہنچیں تو کار کا دروازہ لاک ہو گیا ۔ گاڑی رکنے پر برطانوی وزیر اعظم گاڑی سے باہر نہ نکل سکیں۔جرمن چانسلر انتظار کرتی رہیں۔ ڈرائیور نے مینوئل طریقے سے گاڑی کا پچھلا دروازہ کھولا تو تھریسامے باہر نکلیں جنہوں نے اس لمحے چہرے پر مسکراہٹ سجالی۔