فصل کا خریدار نہ ملنے پر کسان کی خودکشی
جمعرات 13 دسمبر 2018 3:00
لکھنؤ۔۔۔ قنوج میں یک کسان نے خودکشی کرلی۔ اس کی وجہ بتائی جاتی ہے کہ اس کی آلو کی فصل کو کوئی خریدار نہیں مل رہاتھا۔ ایک دلال نے اس کا آلو بہت سستے داموں ایک شخص کے ہاتھ فروخت کرادیاجس کااسے بڑا غم تھا کیونکہ اس کو جو پیسے ملے وہ اس کے صرفہ سے بھی بہت کم تھے اس لئے اس نے زہر کھاکر خودکشی کرلی۔