حیدرآباد کا نام تبدیل کرنے والے کہاں ہیں؟ چندر شیکھر
جمعرات 13 دسمبر 2018 3:00
حیدرآباد۔۔۔ تلنگانہ انتخابات کے نتائج میں ریاست کے عوام نے اترپردیش کے وزیراعلیٰ آدتیہ ناتھ کی سیاست کو مسترد کردیا جنہوںنے وعدہ کیا تھا کہ ریاست میں بی جے پی کے اقتدار میں آنے پر ضلع کریم نگر کا نام تبدیل کرتے ہوئے کری پورم اور حیدرآباد کا نام تبدیل کرتے ہوئے بھاگیہ نگر رکھاجائے گا۔بی جے پی کو تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے نتائج میں شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔تحلیل شدہ اسمبلی میں اس کے5 ارکان تھے تاہم نتائج کے سامنے آنے کے بعد اس کا صرف ایک ہی رکن اسمبلی منتخب ہوسکا۔عوام نے ان نتائج کے ذریعہ بی جے پی کو شرمناک شکست سے دوچار کیا اور آدتیہ ناتھ کی تقاریر کو بھی مسترد کردیا۔بی جے پی کے لیڈران بشمول مرکزی وزرا نے تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں سرگرمی کے ساتھ مہم چلائی تھی اور بی جے پی کے صدر امیت شاہ ، وزیراعظم مودی نے بھی انتخابی جلسوں سے خطاب کیا تھا ۔تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندرشیکھرراونے اپنی پریس کانفرنس میں طنزیہ طورپر کہا کہ حیدرآباد کا نام تبدیل کرنے کی باتیں کرنے والے کہاں ہیں؟